جوثق محل

جوثق محل (قصر الخلیفہ)
بنیادی معلومات
متناسقات 34°13′50″N 43°52′28″E
مذہبی انتساب اسلام
صوبہ سامرا
سنہ تقدیس 836ء
مذہبی یا تنظیمی حالت محل
سربراہی المعتصم باللہ
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیر محل
طرز تعمیر اسلامی، عباسی طرز تعمیر
سنہ تکمیل 836ء

تعمیر و بنیاد

221ہجری میں عباسی خلیفہ المعتصم باللہ نے عباسی سامرا کو اپنا دار الخلافہ قرار دیا تو جوثق محل کی تعمیر کا آغاز اِسی سال ہو گیا۔ عباسی خلیفہ المعتصم باللہ نے سامرا کو 221ہجری مطابق 836ء میں دار الخلافہ قرار دیا۔ جب وہ یہاں منتقل ہو گیا تو اِس کے مرکز میں دریائے دجلہ کے بالکل ساتھ قصر خلیفہ یعنی جوثق محل تعمیر کیا گیا۔ جو بہت جلدی میں تعمیر ہوا۔ دنیا کے قدیمی شاہی محلات میں سے ایک جوثق محل بھی ہے جس کے کھنڈر تقریباً کافی بہتر حالت میں موجود ہیں۔

عباسیوں کا دار الخلافہ

المعتصم باللہ یہاں اقامت اِختیار کرنے والا پہلا عباسی خلیفہ تھا۔ 836ء سے 892ء تک مختلف عباسی خلیفہ یہاں مقیم رہے۔ المعتمد باللہ سامرا میں مقیم آخری عباسی خلیفہ تھا۔ المعتصم باللہ جس کی شخصیت آٹھ کے ہندسے سے بہت متاثر رہی ہے۔ یہاں بھی قابل غور بات ہے کہ اُس سمیت آٹھ عباسی خلیفہ سامرا میں مقیم رہے جبکہ اِس کے بعد المعتضد باللہ نے دوبارہ بغداد کو مرکز خلافت قرار دے کر پایہ تخت بنایا۔ سامرا میں اقامت اِختیار کرنے والے آٹھ عباسی خلیفہ یہ ہیں:

المعتصم باللہ836ء تا 842ء

الواثق باللہ842ء تا 847ء

المتوکل علی اللہ847ء تا 861ء

المنتصر باللہ861ء تا 862ء

المستعین باللہ862ء تا 866ء

المعتز باللہ866ء تا 869ء

المہتدی باللہ869ء تا 870ء

المعتمد باللہ870ء تا 892ء

موجودہ محل وقوع

جوثق محل کا موجودہ محل وقوع مختلف شہروں سے یوں ہے کہ :

قدیم سامرا 7۔2 کلومیٹر۔ المتوکلیہ قدیم سامرا 18 کلومیٹر۔ عقر کوف کے آثار قدیمہ 100 کلومیٹر۔ سیلیوکیہ 138 کلومیٹر۔ بابل 192 کلومیٹر۔ کیش کا قدیم شہر 197 کلومیٹر۔ نمرود 215 کلومیٹر۔ ازادی 248 کلومیٹر۔ نینوی 248 کلومیٹر۔ جبل بیضاء 419 کلومیٹر۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.