جانی واکر، اداکار

بالی وڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار۔ مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں پیدا ہوئے۔ اصل نام بدرالدین قاضی تھا۔ پہلی مرتبہ ہندوستان کے مشہور ہدایت کار اور اداکار گرودت کی فلم ’ بازی‘ میں بحیثیت اداکار متعارف ہوئے۔ انہوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ اگر گرودت انہیں ’بازی‘ میں موقع نہ دیتے تو ان کی تقدیر میں صرف بس کنڈکٹر ہی بننا لکھا ہوتا۔ 40 سال تک 300 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے سی آئی ڈی، میرے محبوب، پیاسا اور نیا دور جیسی مقبول فلموں میں اداکاری کے علاوہ کچھ مقبول فلمی گانے بھی گائے۔ ان میں ’ سر جو میرا چکرائے‘ اور ’یہ ہے بمبے میری جان‘ بہت مشہور ہوئے۔80 کی دہائی میں انہوں نے اس وقت کی فلموں سے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فلموں کو خیر باد کہا۔ تاہم 90 کے عشرے میں وہ آخری بار پھر فلم ’چچی 420‘ میں ایک چھوٹے سے کردار میں آئے۔ ممبئی میں وفات پائی۔

جانی واکر
(ہندی میں: जॉनी वॉकर) 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام بدر الدین جمال الدین قاضی
پیدائش 11 نومبر 1923(1923-11-11)
اندور  
وفات 29 جولائی 2003(2003-70-29) (عمر  80 سال)
ممبئی  
شہریت بھارت
برطانوی ہند  
عملی زندگی
پیشہ اداکار
پیشہ ورانہ زبان ہندی  
دور فعالیت 1951-1998
IMDB پر صفحہ 

حوالہ جات

    بیرونی روابط

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.