تلکارتنے دلشان
تلکارتنے دلشان(تاریخِ پیدئش:14 اکتوبر 1976ء) دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والا سری لنکن کھلاڑی ہے-
کیرئیر
دلشان نے اپنے ایک روزہ کیرئیر اور ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 1999ء میں اس وقت کیا جب سری لنکن ٹیم زمبابوے کے ٹور پر گئی-وہ ایک جارح مزاج بلے باز ہے جو ایک روزہ کرکٹ میں سری لنکن ٹیم کی جانب سے ایک اوپنر کی حیثیت سے کھیلتا ہے-وہ 2014ء میں ٹی -20 ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کا ایک اہم کھلاڑی تھا- ٹیسٹ کرکٹ میں دلشان کی نصف سنچریوں کی تعداد تئیس‘ایک روزہ کرکٹ میں 43 اورٹی-20 میں نو ہے جبکہ دلشان نے ٹیسٹ کرکٹ میں سولہ‘ ایک روزہ کرکٹ میں بائیس اور ٹی -20 میں ایک سنچری بھی بنا رکھی ہے - ==ریکارڈز==* دلشان کو بغیر چھکا مارے سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز حاصل ہے-یہ اعزاز اس نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہو ئے بنایا جب اس نے بغیر چھکا مارے بائیس چوکوں کی مدد سے ایک سو اکسٹھ دوڑیں بنا ئیں-* وہ پہلا سری لنکن اور مجمو عی طور پر دنیا کا پانچواں کھلاڑی ہے جو تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنا چکا ہے-* وہ ٹی-20 کے عالمی کپ 2009 میں سب سے زیادہ دوڑیں بنانے والا کھلاڑی تھا-
خصوصیت
دلشان اپنے خوبصورت شاٹس کے حوالے سے بڑا مشہور ہے-اسکوپ شاٹ دلشان کی ہی ایجاد ہے جس کو اب دل اسکوپ بھی کہا جاتا ہے-اس کے علاوہ دلشان پل شاٹ کھیلنے میں بھی مہارت رکھتا ہے-دلشان ایک اچھا فیلڈر بھی ہے جو عموما ‘پوائنٹ‘ کے مقام پر فیلڈنگ کرتا ہے- وہ جدید کرکٹ کا ایک اچھا کھلاڑی سمجھا جا تا ہے خاص طور پر ٹی -20 فارمیٹ کا-
اعزازات
وہ 2009 ء میں آئی سی سی کی جانب سے ٹی -20 فارمیٹ میں “سال کی بہترین کار کردگی“ کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے جو اسے ویسٹ انڈیز کے خلاف 56 گیندوں پر 96 دوڑیں (رنز) بنا نے پر ملا-