تفسیر نعیمی

حکیم الامت مفتی احمد یار خاں نعیمی متوفی 1391ھ اشرفی بدایونی کی اردو تفسیر قرآن جو تفسیر نعیمی سے معروف ہے جبکہ اس کا تاریخی نام اشرف التفاسیر ہے۔ یہ تفسیر گویا خلاصہ ہے روح البیان ،تفسیر کبیر،تفسیر عزیزی ،تفسیر مدارک اور تفسیر محی الدین ابن عربی کا ہر آیت کی پہلے تفسیر بیان کی جاتی ہے پھرخلاصہ تفسیر اور پھرتفسیر صوفیانہ بیان ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ شان نزول اور اس کی مطابقت پیدا کی جاتی ہے۔ مفتی احمد یار خان نعیمی گیارہویں پارے تک پہنچے تھے کہ آپ نے وفات پائی۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.