بھرچونڈی شریف

ضلع گھوٹکی میں واقع ایک روحانی مرکز بھرچونڈی شریف (انگریزی: Bhur Chundi Sharīf) پاکستان کا ایک شہر ہے جو صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع ہے۔ یہ شہر سکھر سے 100 کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔ بھرچونڈی سمہ قوم کے مختلف قبیلوں (پاڑوں) میں سے ایک قبیلہ ( پاڑہ)ہے۔ چونکہ حافظ الملت محمد صدیق قادری (المتوفیٰ:1308ھ) کا ننھالی تعلق سمہ قبیلے سے تھا اور اسی وجہ سے یہ قوم سمہ یا سمیجہ لکھواتے اور کہلاتے ہیں۔ چونکہ یہ خاندان سمہ قبیلے کی ایک شاخ سمجھا جاتا ہے اور اسی قبیلے کی جس شاخ سے ان کا تعلق ہے وہ بھرچونڈ کہلانے والی شاخ تھی اسی نسبت سے حافظ الملت کے اس مسکن کو بھرچونڈ کہا جاتا ہے۔ اس جگہ پر حافظ الملت محمد صدیق قادری نے روحانی خانقاہ بھرچونڈی شریف کا قیام 1260ھ میں کیا۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.