ایوو تاکاموٹو

ایوو تاکاموٹو

Iwao Takamoto

پیدائش: 29 اپریل 1925ء

انتقال: 8 جنوری 2007ء

ابتدائی زندگی

مشہور کارٹونسٹ۔ مشہور کارٹون سکوبی ڈو کے خالق ۔لاس اینجلس میں پیدا ہوئے۔ کارٹون بنانے کی غیر رسمی تربیت جنگ عظیم دوم میں قید کے دوران اپنے ساتھی جاپانی نژاد امریکیوں سے حاصل کی۔

سکوبی ڈو

سکوبی ڈو

انہوں نے سکوبی ڈو کا کردار گریٹ ڈین نسل کے کتے پالنے والے ایک شخص سے بات چیت کے بعد تیار کیا۔ اس شخص نے انہیں گریٹ ڈین کی تصاویر بھی فراہم کیں۔ انہوں نے ان تصاویر سے بالکل ہٹ کر سکوبی ڈُو کو بنایا بلکہ کتے کا رنگ بھی تبدیل کر دیا۔ کردار کا نام انہوں نے فرینک سناترا کے ایک گانے سے لیا جس میں ’ڈوبی ڈُو‘ کے الفاظ تھے۔

عظیم کارٹونسٹ

وہ ایک اور مشہور کارٹون موٹلی کے بھی خالق تھے۔ انہوں نے باربرا ہینا سٹوڈیو کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے جیٹسن اور فلنٹسٹون جیسے کارٹونوں کے مختلف کردار بھی تخلیق کیے۔ چھ دہائیوں پر محیط کیرئیر میں انہوں نے بچوں میں مقبول فلموں کے جن میں پیٹر پین اور سنڈریلا شامل ہیں ڈیزائن تیار کرنے میں معاونت کی۔ اپنے انتقال کے وقت وہ وارنر بردرز اینیمیشن کے وائس پریزیڈنٹ تھے۔ ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.