ایمیلیا رومانیا
ایمیلیا رومانیا (انگریزی، جرمن، اطالوی: Emilia-Romagna) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے، جو شمالی اٹلی کے دو تاریخی علاقوں ای میلیا (Emilia) اور رومانیا (Romagna) کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ علاقہ کے مشرق میں بحیرہ روم، شمال میں دریائے پوہ، جنوب میں آپینینے کی پہاڑیاں (Apennine Mountains) واقع ہیں۔
ایمیلیا رومانیا | |
![]() | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | بولونیا (Bologna) |
صدر علاقہ | واسکو ایرانی (Vasco Errani) |
صوبوں کی تعداد | 9 |
کمونے کی تعداد | 341 |
رقبہ | 22,124 مربع کلومیٹر (پانچواں ۔ 7.3 فیصد) |
آبادی | 4,187,557 (چھٹا ۔ 7.1 فیصد) |
علامت | |
![]() |
علاقہ کو نو صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی (2005ء) | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونے |
---|---|---|---|---|
1 | صوبہ بولونیا (Bologna) | 944,297 | 3,702 | 60 |
2 | صوبہ فیریرا (فیرارا) | 349,774 | 2,632 | 26 |
3 | صوبہ فورلی چیسینا (صوبہ فورلی-چیزینا) | 371,318 | 2,377 | 30 |
4 | صوبہ مودینا (مودینا) | 659,925 | 2,689 | 47 |
5 | صوبہ پارما (Parma) | 413,198 | 3,449 | 47 |
6 | صوبہ پیاچنزا (Piacenza) | 273,689 | 2,589 | 48 |
7 | صوبہ راوینا (راوینا) | 365,369 | 1,858 | 18 |
8 | صوبہ ریجیو ایمیلیا (رجیو امیلیا) | 487,003 | 2,293 | 45 |
9 | صوبہ ریمینی (ریمینی) | 286,796 | 534 | 20 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔ )
لگ بھگ بیالیس لاکھ آبادی کا یہ علاقہ اٹلی کا دوسرا امیر ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اقتصادی حوالے سے زراعت کی اہمیت مسملہ ہے جہاں مختلف قسم کی اجناس مثلا مکئي وغیرہ کے علاوہ سبزیاں جن میں ٹماٹر، پیاز، آلو وغیرہ بہتات سے پیدا ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ گلہ بانی بھی اہم پیشہ ہے۔ صنعتوں میں کھانے پینے کی اشیا بنانے والے صنعتیں قابل ذکر ہیں جو خاص کر پارما اور بلونیا کے علاقہ میں لگائی گئيں ہیں۔ موجودہ دور میں ایک تیسرا شعبہ جو بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے وہ مالی خدمات کا ہے جن میں بنکاری اور بیمہ ساز ادرے شامل ہیں۔ اقتصادی ترقی کی وجہ سے علاقے کے رہنے والوں کا معیار زندگی بہت اچھا ہے اور یہ بھی ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے کافی زیادہ تعداد میں غیر ملکی مہاجرین دنیا کے مختلف ممالک سے یہاں آ کر آباد ہو گئے ہیں۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات (Italian national institute of statistics ISTAT) کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 288,844 غیر ملکی مہاجر رہتے ہیں جو علاقہ کی کل آبادی کا 6.8 فیصد ہیں۔

علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی (2006ء) | مرتبہ شہر |
---|---|---|---|
1 | بولونیا (Bologna) | 373,743 | صوبہ |
2 | مودینا (مودینا) | 180,469 | صوبہ |
3 | پارما (Parma) | 175,789 | صوبہ |
4 | ریجیو میلیا (رجیو امیلیا) | 157,388 | صوبہ |
5 | راوینا (راوینا) | 149,084 | صوبہ |
6 | ریمینی (ریمینی) | 135,682 | صوبہ |
7 | فیرارا (فیرارا) | 132,471 | صوبہ |
8 | فورلی (فورلی) | 112,477 | صوبہ (فورلی چیسینا) |
9 | پیاچنزا (Piacenza) | 99,340 | صوبہ |
10 | چیسینا (چیزینا) | 93,857 | صوبہ (فورلی چیسینا) |
11 | ایمولا (Imola) | 66,340 | کمونے |
12 | کارپی (کارپی، ایمیلیا رومانیا) | 64,517 | کمونے |
13 | فاعینزا (فینزا) | 54,749 | کمونے |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔ )
مزید پڑھیے
بیرونی روابط
آبروزو | وادی آوستہ | پلیہ| بازیلیکاتا| کلابریا| کمپانیہ| ایمیلیا رومانیا| فریولی وینیزیا جولیا | لازیو| لیگوریا | لومباردیہ | مارچے| مولیزے| پیعیمونتے| ساردینیا | سسلیہ| ترینتینو جنوبی ٹائرول| تسکانہ | امبریا | وینیتو
![]() |
ویکی کومنز پر ایمیلیا رومانیا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |