ایم اے جناح روڈ

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے موسوم یہ شاہراہ کراچی کی اہم ترین سڑکوں میں شمار کی جاتی ہے جو مزار قائد سے شروع ہوکر کراچی کے انتہائی جنوب میں واقع کھارادر کے علاقے ٹاورپر ختم ہوتی ہے۔ اس سڑک کا پرانانام بندر روڈ تھا کیونکہ یہ کراچی کی بندرگاہ پر تک جاتی ہے۔ یہ بلاشبہ کراچی کی اہم ترین کاروباری شاہراہ ہے جس پر موجود کاروباری مراکز کی تعداد دوسری کسی بھی سڑک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ کاروباری اوقات میں یہاں ٹریفک کا ازدحام دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ سڑک مزار قائد سے عیدگاہ تک دو طرفہ ہے مگر عیدگاہ کے بعد یکطرفہ ہوجاتی ہے اور اس پر صرف جنوبا ٹاور کی سمت ہی سفر کیا جاسکتا ہے

مشہور چورنگیاں

اسپتال

  • سول اسپتال
  • سول سروس ہسپتال
  • سیون ڈے اسپتال
  • تاج میڈیکل کمپلیکس
  • سی بریز اسپتال

اہم کاروباری مراکز

  • ڈینسوہال ( الیکڑک مارکیٹ)
  • ٹائر ٹیوب مارکیٹ ( بہادر شاہ مارکیٹ )
  • موٹر سائیکل پارٹس مارکیٹ (اورنگزیب مارکیٹ)
  • اردو بازار (کتابوں کی سب سے بڑی مارکیٹ )
  • پلازہ مارکیٹ (آٹوپارٹس مارکیٹ )
  • کچھی گلی ( دواؤں کی مارکیٹ )
  • جامع کلاتھ مارکیٹ
  • مرکزی کپڑا مارکیٹ
  • لائٹ ہاوس ( پرانے کپڑوں اور جوتوں کا مرکز )
  • جیلانی سینٹر ( کمپیوٹر مارکیٹ )
  • ناز ڈیحیٹل پلازہ ( کمپیوٹر مارکیٹ )
  • کیمیکلز مارکیٹ
  • موتن داس مارکیٹ (بچوں اور جوانوں کے ملبوسات کا مرکز )
  • بولٹن مارکیٹ( برتنوں کھلونوں پلاسٹک آئٹم کی مارکیٹ )
  • گل پلازہ (درآمد شدہ سامان کا مرکز )
  • جمیلہ اسٹریٹ
  • رمپا پلازہ (نجی دفاتر )
  • پرائز بانڈ مارکیٹ
  • کھوڑی گارڈن ( ہارڈویئر مارکیٹ )
  • چھانٹی لین
  • کھیلوں کے سامان کی مارکیٹ

اہم مساجدو امام بارگاہیں

تفریحی مقامات

دیگر اہم عمارات

  • مڈ ٹاؤن (زیرتعمیر)
  • تاج کمپلیکس (رہائشی کمپلیکس)
  • اماں ٹاور (زیر تعمیر )
  • لکشمی بلڈنگ

سرکاری عمارات

  • شہری حکومت کا صدر دفتر
  • کراچی سٹی کورٹ
  • محکمہ تعلیم جنوبی کا دفتر
  • ریڈیو پاکستان کی سابقہ عمارت

سنیما

  • کیپری سنیما
  • پرنس سنیما
  • نشاط سنیما
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.