ایم ایم شریف (خطاط)

ایم ایم شریف (پیدائش: 1901ء - وفات: 23 جنوری، 1979ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور خطاط، نقاش اور مصور تھے۔ وہ خط ابری کے موجد تسلیم کیے جاتے ہیں۔

ایم ایم شریف
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1901ء
تاریخ وفات جنوری 23، 1979(1979-01-23)ء
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
پیشہ مصور  

حالات زندگی و فن

ایم ایم شریف 1901ء کوراولپنڈی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تاہم انہوں نے عمر کا بیشتر حصہ پشاور میں بسر کیا۔ ان تعلق گوجرانوالہ کے ایک خطاط گھرانے سے تھا۔ وہ نامور خطاط احمد علی منہاس کے بھتیجے تھے۔ انہوں نے خطاطی میں نئی نئی جدتیں اور طرز پیدا کیں اور اسے مصوری سے ہم آمیز کیا۔ آپ کے ایک خط، خط ابری کے موجد تسلیم کیے جاتے ہیں۔ آپ کے فن کے نمونے آپ کی کتاب یدبیضا میں موجود ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کس قدر قادر القلم تھے۔ پاکستان کے نامور خطاط حافظ یوسف سدیدی ڈرائنگ میں آپ کے شاگرد تھے۔[1]

وفات

ایم ایم شریف 23 جنوری، 1979ء کو پشاور، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1]

حوالہ جات

  1. ص 474، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.