آٹھمقام
آٹھمقام ( انگريزی: Athmuqam ) پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کا ایک قصبہ جو ضلع نیلم میں مظفرآباد سے 84 کلومیٹر (52 میل) کے فاصلہ پر واقع ہے۔ یہ ضلع نیلم کا صدر مقام ہے۔مدینۃُالاولیاء ملتان میں غوث العالمین شیخ بہاؤالدین زکریہ ملتانی کی اولاد میں سے ایک عظیم ولی کامل غوث زماں، قطب دوراں، خضروقت، شیخ الاسلام بابا صاحب شیخ عبدالسلام قادری سہروردی الہاشمی نے 1090 ہجری میں حضور غوث الاعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رضی اللہ عنہ کے اشارہ غیبی کے تحت سری نگر درگاہ حضرت بل، درگاہ شاہ ہمدان اور سوپروٹلب میں ڈھیری بابا شکرالدین پر عبادت و ریاضت اور سخت مجاہدات کے بعد کشن گنگا کے کنارے ایک مقام کو عبادت و ریاضت کے لیے منتخب کیا اور انتہائی سخت ریاضت و مجاہدات کیے اور ولایت کے آٹھ مقامات ( شریعت ، طریقت، حقیقت، معرفت، ناسوت، ملکوت، جبروت اور لاہوت )پر مکمل عبورحاصل کر لیا تو وقت کے غوث، قطب، ابدال و خضر سے فیضیاب ہونے کے لیے اغواث و اقطاب اور صاحب نظراہل اللہ کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔یہ جگہ پیر اٹھمقام سے مشہورہوئی اور پھرپورا علاقہ اٹھمقام مشہورگیا۔ کچھ دنوں تک بحکم الٰہی یہ سلسلہ جاری رہا جب بابا صاحب رحمۃُاللہ علیہ نے دیکھا کہ عوام و خواص کی آمد بڑھتی جارہی ہے اور آپ رحمۃُاللہ علیہ کا مقام و مرتبہ ظاہرہورہا ہے تو آپ رحمۃُاللہ علیہ اس جگہ سے غائب ہو کر گھنیلہ شریف کے قریب درہ پنجول موسیٰ کا مصلہ کے قرب و جوار میں عبادت الٰہی میں مشغول ہو گئے۔ میاں جمال ولی گھنیلوی نے بابا صاحب رحمۃُاللہ علیہ کی بہت خدمت کی اور خرقہ خلافت سے شرفیاب ہوئے۔ کشمیرو ہزارہ کے دیگر اولیائے کرام کے حالات و واقعات ان شاء اللہ فقیر حقیرصاحبزادہ عمراویس شاہ قادری سہروردی الہاشمی کی زیرتصنیف کتاب تزکرۃُالعارفین میں بیان ہوں گے۔