الیشع

الیشع (عبرانی: אֱלִישָׁע ؛ مطلب: خدا نجات ہے) یردن کی وادی میں ابیل محولہ کے ایک کھاتے پیتے کسان سافط کا بیٹا تھا۔[2] خدا نے ایلیاہ نبی کو اُسے جانشین چُننے کو کہا۔ اور ایلیاہ نے اُس پر اپنی چادر ڈالی اور وہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر اس کے پیچھے ہولیا۔[3]

الیشبع سے مغالطہ نہ کھائیں۔
الیشع
شونیمی عورت کے بیٹے کو زندہ کرنا، ابتدائی 1990ء بائبل کارڈ تصویر
شونیمی عورت کے بیٹے کو زندہ کرنا، ابتدائی 1990ء بائبل کارڈ تصویر

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش صدی 9 ق م 
وفات سنہ 790 ق م  
Samaria  
عملی زندگی
استاذ ایلیاہ [1] 
پیشہ راہب ، نبی  

الیشعؔ نبی نے چار بادشاہوں کے دور میں تقریباً 50 سال کی خدمت کی۔ یہورام (تقریباً 849 – 842 ق۔ م)، یاہو (842 – 815 ق۔ م)، یہوآخز (815 – 801 ق۔ م) اور یوآس (801 – 746 ق۔ م)۔ الیشع نے بہت سے معجزے کیے۔[4][5][6][7][8] بادشاہ اُس سے سیاسی معاملات میں صلاح لیا کرتے تھے۔ اُس نے ایلیاہ کی مہم کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا اور بعل کی پرستش کو ختم کر دیا۔ اس نے یاہو اور حزائیل کو بادشاہ ہونے کے لیے مسح کیا اور اخی اب اور ایزبل کے خاندان کو خدا کے ہاتھوں خاتمہ دیکھا۔

حوالہ جات

  1. باب: 6
  2. 1 سلاطین 19:16
  3. 1 سلاطین 19:19
  4. 2 سلاطین 7–4:1
  5. 2 سلاطین 37–4:8
  6. 2 سلاطین 41–4:38
  7. 2 سلاطین 44–4:42
  8. 2 سلاطین 23–6:8
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.