اشتیاق احمد

معروف ادیب اشتیاق احمد ایک (1944-2015) ایک معروف پاکستانی، بچوں کے ادیب تھے۔ جنہوں نے 800 سے زائد اردو میں جاسوسی ناول لکھے۔ وہ اردو میں سب سے زیادہ بچوں کے ناول لکھنے والے ادیب ہیں۔ ہر ماہ ناول لکھتے تھے۔ 15 ناول شائع ہونے کے لیے تیار تھے اور ایک ناول پر کام ہو رہا تھا۔ روزنامہ اسلام کے ساتھ شائع ہونے والے ہفت روزہ رسالہ بچوں کا اسلام کے 15 سال سے تادم آخر تک مدیر رہے۔

اشتیاق احمد
پیدائش 1944ء
پانی پت، هندوستان
وفات 17 نومبر 2015ء
کراچی، پاکستان
پیشہ ناول نگار،مصنف، مدیر
قومیت پاکستانی
دور 1970–2015
اصناف جاسوسی ناول، بچوں کی کہانیاں
موضوع حُب الوطنی اور اسلام پسندی،
نمایاں کام غار کا سمندر،جزیرے کا سمندر، وادیٔ مرجان
ویب سائٹ
www.inspectorjamshedseries.com

ابتدائی زندگی

1944ءہندوستان کے شہر پانی پت میں پیداہوئے۔ تقسیم پاک و ہند کے بعد ہجرت کر کے پاکستان کے شہر جھنگ میں قیام کیا۔

تعلیم

ایف- ایس- سی تک تعلیم حاصل کی۔ ان کی کہانی جو میری کہانی کے نام سے شائع ہوئی اس میں وہ کہتے ہیں کہ روشنی کا انتظام نہ ہونے کی صورت میں سڑک کنارے لگی لائٹوں سے علم سے استفادہ کرتا تھا۔

وجہ شہرت

پہلی کہانی ہفت روزہ قندیل میں بڑا قد 1960ء اور پہلا ناول پیکٹ کا راز وجہ شہرت بنا۔ جس دور میں آپ نے لکھنے کی ابتدا کی اس دور میں ٹارزن وغیرہ کے کردار کی حامل کہانیاں و ناول ہی مصنفوں کے تصنیفی میدان کا محور تھے، تاہم آپ نے ناولوں میں عالمی ریکارڈ پانے کے باوجود ان چیزوں سے اجتناب برتا۔ اس کے علاوہ وجہ شہرت

  • جاسوسی ناول جن میں انسپکٹر جمشید سیریز بہت مشہور ہوئی، آخری عمر میں عمران سیریز پر بھی کچھ کام کیا۔
  • ان کی ذاتی ایجاد کردہ ناول سیریز میں شوکی برادردز کو بھی مقبولیت ملی۔

وفات

اشتیاق احمد کراچی کتب میلہ میں شرکت کرنے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر جھنگ آ رہے تھے۔ کراچی ایئرپورٹ پر حرکت قلب بند ہوجانے کی صورت میں انتقال کر گئے۔[1].آپ کی نماز جنازہ آپ کے آبائی شہر جھنگ میں پڑھائی گئی۔آپ جھنگ ہی میں مدفون ہیں.

  1. "Renowned novelist Ishtiaq Ahmed passes away at 74"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 2015-11-17۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-17۔
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.