بین الاقوامی کرکٹ کونسل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (International Cricket Council) کرکٹ کی انتظامیہ کا نام ہے۔ جو 1909ء میں برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے نمائندگان کی طرف سے امپیرئیل کرکٹ کانفرنس کے نام سے شروع کی گئی۔ 1965ء میں اس کا نام تبدیل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کانفرنس رکھا گیا پھر 1989ء میں اس کا نام پھر سے تبدیل کر کے بین الاقوامی کرکٹ کونسل رکھا گیا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے 101 ارکان ہیں۔ جن میں سے 10 ارکان وہ ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو فل ارکان کا نام دیا گیا ہے۔ 33 ارکان ایسوسی ایٹ ارکان اور 58 افیلی ایٹ ارکان ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر قسم کے کرکٹ کے ٹورنامنٹ یا مقابلوں کو ترتیب دیتی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا صدر مقام دبئی میں واقع ہے۔

ارکان

ارکان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ارکان کو تین گروہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ فل رکن (Full Members) (ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک)، ایسوسی ایٹ رکن (Associate Members) اور افیلی ایٹ رکن (Affiliate Members)۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ارکان ممالک کی تعداد 101 ہے۔ جن میں سے 10 فل رکن، 33 ایسوسی ایٹ رکن اور 58 افیلی ایٹ رکن ہیں۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.