سِسقویک

سسقویک عددی شمارندگی مصنعءلطیف ہے، جو ریاضی شمارندگی "کھلے ڈُلے" انداز میں کرنے دیتا ہے یا یوں کہیں کہ ایسی کمپیوٹر کاری میں مدد دیتا ہے جہاں میٹرکس حساب، عددی ریاضی اور محدود حد تک علامتی ریاضی کرنا مقصود ہو۔ عملی طور پر علم (سائنس) اور ہندسیات کے تمام میدانوں میں استعمال ہو سکتا ہے۔ اس کا طرز ماتلاب اور سائیلیب کی طرح ہے اور زیادہ تر حُکم (commands) ماتلاب کے ہم کلام ہیں۔ حکم command line پر چلانے کے علاوہ کسی بھی editor میں سکرپٹ لکھ کر سسقویک میں لادا جا سکتا ہے۔ سسقویک کا لطیف نسخہ مفت دستیاب ہے۔ لطیف خراجہ میں کمی صرف یہ ہے کہ برمجہ کے ذریعہ ملف پڑھنے/لکھنے کی سہولت نہیں۔ سِسقویک کی خاص بات تفاعلی تخطیط ہے، جو سائنسی مسائل کے بصری ادراک میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ ایک سبک رفتار اطلاقیہ ہے جو اپنے چابک دست سطح البین کی بدولت صارف کا دل جیت لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیسقویک (Sysquake)

عملیاتی نظام

لینکس، ونڈوز، OS/X

website

www.calerga.com

اجازہ

تجارتی/ مفت (لطیف نسخہ)


== مزید دیکھیے ==*

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.