پاکستان مسلم لیگ (ف)
پاکستان مسلم لیگ ف یا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ یہ اصلی پاکستان مسلم لیگ سے جدا ہونے والے مختلف دھڑوں میں سے ایک ہے۔ اس کی قیادت سندھ سے تعلق رکھنے والے پیر پگارا کے ہاتھ میں ہے۔ مسلم لیگ ف کا قیام 1985ء میں محمد خان جونیجو کی زیر قیادت تشکیل پانے والی پاکستان مسلم لیگ سے اختلافات کے باعث عمل میں آیا۔

2002ء کے عام انتخابات میں اس جماعت نے 1.1 فیصد ووٹ حاصل کر کے 272 نشستوں کے ایوان میں 4 نشستیں حاصل کیں۔
مئی 2004ء میں پاکستان مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو یکجا کرنے کی کوشش میں یہ جماعت بھی پاکستان مسلم لیگ ق میں ضم ہو گئی تاہم صرف دو ماہ بعد جولائی 2004ء میں پیر پگارا نے چودھری برادران سے اختلافات کے باعث اپنی راہیں الگ کر لیں ۔[1]
2008ء کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ف نے 4 نشستیں حاصل کیں اور خواتین کے لیے مخصوص نشست ملنے پر قومی اسمبلی میں اس کی کل نشستوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ صوبائی سطح پر اسے سندھ میں 8 اور پنجاب میں 3 نشستیں حاصل ہیں۔
حوالہ جات
- "پیر پگارا سے پاکستان مسلم لیگ نے راہیں جدا کر لیں"۔ ڈیلی ٹائمز۔ 29 جولائی 2004ء۔ Unknown parameter
|seperator=
ignored (معاونت)