اویلر برنولی بیم مساوات
اویلر برنولی بیم مساوات
پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ گلیلیو گلیلی نے سب سے پیلے بیم کے نظریے پر کام شروع کیا۔ مگر جدید تحقیقات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دراصل لیونارڈو ڈا ونچی نے سب سے پہلے اس پر کام کیا۔ مگر وہ ہک کا قانون اور حسابان کے نہ ہونے کی وجہ سے اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔
برنولی بیم کا نام جیکب برنولی کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے اس کے بارے میں قابل ذکر دریافتیں کی۔ اس کے بعد لیونہارڈ اویلر اور ڈینیال برنولی نے 1750 کے دوران پہلی دفعہ اس کے بارے میں قابل استعمال نظریہ پیش کیا۔ اس زمانے میں سائنس اور ہندسیات دو الگ الگ سمجھی جاتی تھیں اور ریاضی کو حفاظتی نقطہ نظر سے مشکوک سمجھا جاتا تھا۔ ایفل ٹاور نے پہلی دفعہ ان نظریات کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا۔
ساکن بیم مساوات
اویلر برنولی بیم مساوات بیم پر لگنے والے دباو اور اُس کے انحراف کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.