عامر حداد

عامر حداد ایک موظف اسرائیل کا ٹینس کھلاڑی ہے۔ اس کی ایک خوبی تھی کہ اس نے جوڑی دار ٹینس میں کافی شان دار مظاہرہ کیا۔ بطور خاص اس کا پاکستان کے اعصام الحق کے ساتھ ملکر جوڑی بناتے ہوئے ٹینس کھیلنا کھیل اور سیاست دونوں اعتبار سے کافی اہم مانا گیا ہے۔

عامر حداد
ملک  اسرائیل
رہائش تل ابیب، اسرائیل
پیدائش 17 فروری 1978ء
تل ابیب، اسرائیل
قد 1.82 میٹر (6 فٹ 0 انچ)
پیشہ ور بنا N/A
کھیل Right-handed
انعامی رقم US$ 251,884
سنگلز
کیریئر ریکارڈ 6–8
کیریئر ٹائٹل 0
اعلی ترین درجہ بندی No. 180 (14 اپریک، 2003)
گرینڈ سلیم سنگلز نتائج
فرنچ اوپن 2R (2002)
ڈبلز
کیریئر ریکارڈ 8–11
کیریئر ٹائٹل 0
اعلی ترین درجہ بندی No. 87 (19 مئی، 2003)
گرینڈ سلیم ڈبلز نتائج
ومبلڈن 3R (2002)
Team competitions
ڈیوس کپ SF (2009)

2002ء ومبلڈن

2002ء ومبلڈن کے ٹینس کے مقابلے میں کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے دوسرے راؤنڈ میں اعصام الحق اور عامر حداد نے گیارہویں مقام پر فائز رک لیچ اور ایلس فریرا کو پچھاڑ دیا اور یہ دونوں تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوئے۔ یہ تاریخ ساز موقع تھا جب پاکستان کا کوئی ٹینس کھلاڑی ایک گرینڈ سلیم مقابلے کے تیسرے راؤنڈ رسائی حاصل کر سکا تھا۔ اس کے آگے کے راؤنڈ میں چیک جمہوریہ کے مارٹن ڈام اور سیرل شوک نے دونوں کھلاڑیوں کی جوڑی کو ہرا دیا۔ تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ اس سے خوش نہیں تھا کہ اعصام الحق ایک اسرائیلی ساجھے دار کے ساتھ کھیل چکا ہے۔ [1]

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.