شاہ نصیر

شاہ نصیر دہلوی یا محمد نصیر الدین ناصر (پیدائش: 1756ء— وفات: 23 نومبر 1838ء) اٹھارہویں اور اُنیسویں صدی کے ابتدائی چار عشروں تک اردو زبان کے مشہور شاعر، میر تقی میر، مرزا غالب اور اُستاد ابراہیم ذوق کے ہم عصر تھے۔تخلص نصیر تھا۔

کام جاری

شاہ نصیر
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1756  
دہلی  
وفات 23 نومبر 1838 (8182 سال) 
حیدرآباد، دکن ، ریاست حیدر آباد  
شہریت مغلیہ سلطنت  
عملی زندگی
پیشہ شاعر  


وفات

شاہ نصیر نے 23 نومبر 1838ء کو 81 یا 82 سال کی عمر میں حیدر آباد، دکن میں وفات پائی۔ حیدرآباد، دکن میں درگاہ حضرت موسیٰ قادری میں دفن ہوئے۔ مؤرخین نے مادۂ تاریخ ’’چراغ گل‘‘ سے نکالا ہے۔[1]

کلام

اُن کے کلام کو خصوصی حیثیت طویل ردیفوں کے مربوط شکل اور ہم رِشتہ ہونے کی وجہ سے حاصل ہے۔وہ اِنتہائی مشکل زمین میں اِنتہائی خوبصورت شعر اور غزل کہنے میں ملکہ رکھتے تھے۔


مزید دیکھیے

حوالہ جات

[زمرہ:دہلی کے شعرا]]

  1. مالک رام: تذکرۂ ماہ و سال، صفحہ 390۔ مطبوعہ دہلی، 2011ء
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.