حسن عابد
حسن عابد (پیدائش: 17 مئی، 1935ء - وفات: 6 مئی، 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور ادیب تھے۔
حسن عابد | |
---|---|
پیدائش |
سید حسن عابد زیدی 17 مئی 1935 ء سیتاپور، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان |
وفات |
مئی 6، 2007 کراچی،پاکستان | ء
آخری آرام گاہ | سخی حسن قبرستان، کراچی |
قلمی نام | حسن عابد |
پیشہ | ادیب، شاعر |
زبان | اردو |
نسل | مہاجر قوم |
شہریت |
![]() |
اصناف | غزل، نظم |
نمایاں کام |
سوچ نگر رنگ لایا ہے جنوں آشنائیاں "اِنام" "اِک دِیا جلانا ہے" |
حالات زندگی
حسن عابد 17 مئی، 1935ء کو سیتاپور، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نا م سید حسن عابد زیدی تھا۔ تقسیم ہند کے کچھ عرصے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے تدریس کے شعبے سے وابستگی اختیار کی۔ 1989ء میں انہوں نے واحد بشیر اور فقیر محمد لاشاری کے ساتھ مل کر اردو کا مشہور علمی و ادبی کتابی سلسلہ ارتقا شروع کیا جو اردو کی ترقی پسند تحریک کا نمائندہ تھا۔ ان کے شعری مجموں میں سوچ نگر، رنگ لایا ہے جنوں، آشنائیاں ،اِنام اور اِک دِیا جلانا ہے کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی شعری کلیات روز و شب کے نام سے شائع ہوچکی ہے۔[1]
تصانیف
- سوچ نگر( شاعری)
- رنگ لایا ہے جنوں (شاعری)
- آشنائیاں (شاعری)
- روز و شب (کلیات)
- آنام ( شاعری)
- اِک دِیا جلانا ہے (شاعری)
نمونۂ کلام
اشعار
ہوا کرتی ہے اپنا کام اور شمعیں بُجھاتی ہے | ہم اپنا کام کرتے ہیں، نئی شمعیں جلاتے ہیں |
وفات
حسن عابد 6 مئی، 2007ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1]
حوالہ جات
- ص 986، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء