الموطأ امام محمد
حدیث میں امام محمد کی کتاب مؤطا مشہور ہے (یہ امام مالک کی مؤطا سے الگ ہے) جو اس زمانہ سے آج تک تمام مدارس اسلامیہ میں داخل نصاب ہے۔ اس کے علاوہ کتاب الحج جو امام مالک کی رد میں لکھی ہے اس میں اول امام محمد ابو حنیفہ کے اقوال نقل کر تے ہیں پھر مدینہ والوں کا اختلاف بیان کر کے حدیث، آثاراور قیاس سے ثابت کرتے ہیں کہ ابو حنیفہ کا مذہب صحیح ہے اور دوسروں کا غلط۔ ہے۔ امام رازی نے مناقب الشافعی میں اس کتاب کا ذکر کیا ہے۔ یہ کتاب مطبوعہ شکل میں کثرت سے ملتی ہے۔
مؤطا امام محمد احناف کے بڑے اہم امام کی کتاب ہے
شروحات
- اس کتاب پر تعلیق ابوالحسنات لکھنوی نے التعليق الممجَّد على موطأ الامام محمد کے نام سے کی
- شيخ ادريس بن عبد العلی النكرامی الہندی نے القول المسدد في رواة موطأ الامام محمد کی شرح کی[1]
- الفتح الرحمانی شرح موطأ الامام محمد بن الحسين الشيبانی، ابراهيم بن الحسين المشہوربابن بيری نے کی
- شرح مشكلات موطأ الإمام محمد علی القاری کی ہے
حوالہ جات
- الرسالہ المستطرفہ لبيان مشہور كتب السنۃ المشرفہ علامہ المحدث الشريف ابو عبد الله محمد بن جعفر الكتانی
- ابو حنیفہ | اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.