یش جوہر
بالی وڈ کے پروڈیوسر۔ ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختلف ہدایتکاروں کے ساتھ ایک جونئیر حیثیت میں زینہ بہ زینہ آ گے بڑھتے ہوئے 1976 میں انھوں نے دھرما پروڈکشن کے نام سے اپنا ادارہ قائم کیا اور سب سے پہلے ’ دوستانہ‘ بنائی جو سپر ہٹ رہی۔ ’ کبھی خوشی کبھی غم‘، ’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’ کل ہو نہ ہو‘ جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر بھی رہے۔ ان کے نوجوان صاحبزادے کرن جوہر ایک کامیاب سکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر ہیں۔ اور بہت کم عمری میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔کینسر کے موذی مرض کی وجہ سے انتقال ہوا۔

یش جوہر
پیدائش:6 ستمبر 1929ء
انتقال : 26 جون 2004ء
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.