یاسق
یاسق یا الیاسق تاتاریوں کے آبا و اجداد میں سے چنگیز خان نے اپنے زیرِ نگیں ریاستوں میں نظام حکومت کو چلانے کے لیے جو قانوں وضع کیا تھا اس کو یاسق کانام دیا جاتاہے۔ چنگیزخان کے بعد آنے والے تاتاری حکمرانوں نے بھی اسی قانون کو بحال رکھا تاتاری اسے بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ہلاکو خان بھی اسی قانون کا قائل تھا۔ یہ قانوں مختلف مذاہب مثلاً یہودیت، مسیحیت، بدھ مت سے ماخوذ تھا دوسرے لفظوں میں اسے مختلف مذاہب کا چربہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.