ہڑتال

ہڑتال سے مراد بڑے پیمانے پر ملازمین کا کام کرنے سے انکار کرنا ہے۔ ہڑتال کا عمومی سبب کسی قسم کا مطالبہ ہوتا ہے جس کے پورا کیے جانے کے لیے ہڑتال کی جاتی ہے۔ صنعتی انقلاب کے دوران ہڑتال بہت اہمیت اختیار کر گئی تھی جہاں فیکٹریوں اور کانوں میں بڑے پیمانے پر مزدوروں کی بھرتی درکار ہوتی تھی۔ اکثر ممالک میں اسے جلد ہی غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا کیونکہ عموماً فیکٹریوں کے مالکان بہت زیادہ طاقتور ہوتے تھے۔ انیسیوں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے شروع میں اکثر مغربی ممالک نے جزوی طور پر ہڑتال کو قانونی قرار دے دیا تھا۔

ہڑتال

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.