گجرات پیڈیا

گجرات پیڈیا تالیف ضلع گجرات کا جغرافیائی، سیاسی، تہذیبی، معاشرتی اور ادبی جائزے پر مبنی ہے۔ اس کے مدیران احمد سلیم اور ڈاکٹر امجد علی بھٹی ہیں جبکہ نظرثانی، تصحیح و اضافہ ڈاکٹر منیر احمد سلیچ نے کیا ہے۔ اس کی ضخامت 897 صفحات ہے اور اسے یونیورسٹی آف گجرات نے نومبر 2012ء میں شائع کیا ہے۔ اس میں ڈاکٹر منیر سلیچ کی متعدد تحریریں شامل ہیں۔ وفیاتِ مشاہیرِ گجرات کے عنوان سے ایک مکمل باب ڈاکٹر منیر سلیچ کا لکھا ہوا ہے جو 90 صفحات پر محیط ہے، اس میں تقریباً 500 شخصیات کی وفیات درج ہیں۔[1]

حوالہ جات

  1. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ کی وفیات نگاری، ص 26-27
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.