ضربۂ کلید حرکیات
ضربۂ کلید حرکیات یا خط نگاری حرکیات (keystroke dynamics or typing dynamics)، کسی مخصوص شخص کے شمارندی تختۂ کلید پر ٹائپکاری عمل کے دوران ہر کلید کو دبانے اور چھوڑنے کے مفصّل توقیتی معلومات ہیں۔
وضاحت
ضربۂ کلیدی حرکیات دراصل حیات پیمائی میں استعمال ہونے والا ایک تصدیقی طریقہ ہے جس میں کسی شخص کے ٹائپکاری کے دوران حرکات کا مطالعہ کیا جاتا ہے، یعنی جب کوئی شخص شمارندی تختۂ کلید پر ٹائپکاری کرتا ہے تو وہ ہر کلید کتنے وقت تک دبائے رکھتا ہے اور کب چھوڑتا ہے، نیز وہ کونسی کلید کس مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اِن مفصّل معلومات کو استعمال کرتے ہوئے شخص کی شناخت کی جاتی ہے۔
مزید دیکھیے
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.