کتھیر (اداکار)
کتھیر ایک بھارتی فلم اداکار ہیں، جو تمل فلموں میں نظر آتے ہیں۔ آپ کو اپنے فنی سفر کی پہلی کامیابی فلم مدھا یانئی کوٹم (2013ء) میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے ملی،[2] اس کے علاوہ آپ نے کرومی (2015ء)، وکرم ویدھا (2017ء)، پری یروم پیرومل (2018ء) اور سگئی (2019ء) جیسی فلموں میں کام کی وجہ سے شہرت ملی۔[3]
کتھیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 ستمبر 1992ء |
زوجہ | سنجنا (شادی: 2018)[1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلمی اداکار |
IMDB پر صفحہ | |
فلمی سفر
کتھیر نے اپنے فلمی سفر کا آغاز وکرم سوکومان کی فلم مدھا یانئی کوٹم (2013ء) کے ذریعے کیا، اس فلم کو مشہور موسیقی کمپوزر جی وی پرکاش کمار نے پروڈیوس کیا۔[4] فلم نے کافی مثبت تجزیے حاصل کیے اور کتھیر کو فلم میں بطور گاؤں کے ایک نوجوان اداکاری کرنے پر بہت سہرایا گیا۔ دی ہندو نے کتھیر کے بارے میں لکھا کہ "کتھیر نے اچھا کرنے کی پوری کوشش کی"، جب کہ ویب سائٹ سائیفی ڈاٹ کام (Sify.com) نے لکھا کہ "کتھیر نے اپنے پہلی فلم میں اچھا کام کیا"۔[5][6][7] کتھیر نے فلم کرومی (2015ء) میں اپنی اداکاری کے لیے کافی شہرت حاصل کی، اس فلم کے ہدایت کار انو چرن تھے۔ اس فلم کو ایم منی کندن نے لکھا تھا۔[8][9][10][11]
2017ء میں، آپ ایکشن تھرلر فلم انوڈو ولایڈو میں اداکار بھرت کے ساتھ نظر آئے۔ اسی سال آپ نے فلم وکرم ویدھا میں آر مادھون اور وجے سیتوپتی کے ساتھ کام کیا۔ 2018ء میں پا۔ رنجیتھ کی پروڈیوس کردہ پری یروم پیرومل میں نظر آئے۔ 2019 میں، آپ نے فلم سگئی میں کام کیا۔[12][13] اسی سال آپ فلم ستھرو میں بھی نظر آئے۔[14] مستقبل میں آپ اٹلی کمار کی ہدایت میں بننے والی وجے کی فلم تھلپتھی 63 اور جڈا میں نظر آئیں گے۔
فلمو گرافی
![]() |
یہ ظاہر کرتا ہے فلم ابھی زیر تکمیل ہے |
سال | فلم | کردار | حواشی |
---|---|---|---|
2013ء | مدھا یانئی کوٹم | پارتی بان | |
2015ء | کرومی | کتھیر | |
2017ء | انوڈو ولایڈو | سری دھر | |
وکرم ویدھا | پلّی | ||
2018ء | پری یروم پیرومل | پری یروم پیرومل | |
2019ء | سگئی | متھی وانن | |
ستھرو | پولیس افسر | ||
جڈا | فلمنگ | ||
بیگل | فلمنگ | ||
حوالہ جات
- http://www.indiancelebrityevents.com/2018/03/actor-kathir-and-sanjana-grand-wedding-in-pictures.html
- https://www.newsbugz.com/kathir-wiki-biography-age-movies-wife-images/
- https://www.thenewsminute.com/article/pariyan-role-lifetime-actor-kathir-pariyerum-perumal-89373
- "Audio Beat: Madha Yaanai Koottam - Village vignettes"۔ The Hindu۔ 2013-12-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
- "Review: Madha Yaanai Koottam shows senseless violence - Rediff.com Movies"۔ Rediff.com۔ 2013-12-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
- "Madhayaanai Koottam: Herd mentality"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
- "Review :"۔ Sify.com۔ 2013-12-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
- "Kirumi: A superb, low-key character study masquerading as a thriller"۔ The Hindu۔ 2015-09-25۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
- "Review : 'Kirumi' Review: Original story and a tight screenplay"۔ Sify.com۔ 2015-09-23۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
- "'Kirumi': IFFLA Review"۔ The Hollywood Reporter۔ 2016-04-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
- "Kirumi starring Kathir to have international premiere in Toronto!"۔ Behindwoods.com۔ 2015-09-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
- "Bharath Kathir Chandini Sanchitha Ennodu Vilayadu to hit the screens in February 2017 - Tamil Movie News"۔ Indiaglitz.com۔ 2017-01-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
- "Vijay Sethupathi: Kathir teams up with Madhavan and Vijay Sethupathi - Times of India"۔ indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
- "Kathir plays a 'strange' cop in this crime thriller - Times of India"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-17۔