ڈیوڈ شیپرڈ
سابق ٹیسٹ کرکٹ ایمپائر۔ برطانیہ کی کاؤنٹی ڈیون میں 27 دسمبر 1940 کو پیدا ہوئے۔ شیپرڈ نے برطانوی کاؤنٹی گلوسٹرشائر کی طرف سے 1965 سے لے کر 1979 تک کرکٹ کھیلی اور 10،672 رنز بنائے۔1981 میں انہیں فرسٹ کلاس ایمپائر بنا دیا گیا اور صرف چار سال بعد ہی انہیں ایشز سیریز میں ایمپائرنگ کے لیے چنا گیا۔ ڈیوڈ شیپرڈ نے بانوے ٹیسٹ اور ایک سو بہتر بین الاقوامی ایک روزہ میچوں میں ایمپائرنگ کی ہے، جن میں تین ورلڈ کپ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سنہ دو ہزار پانچ میں ریٹائرمنٹ اختیار کر لی۔ جب انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اپنے آخری میچ میں ایمپائرنگ کی تو سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے ان کو کھڑے ہو کر خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان کے حوالے سے کچھ غلط فیصلوں کی بدولت بھی اکثر سرخیوں میں رہے۔ 27 اکتوبر 2009 کو کینسر کے عارضے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.