دوہری سواری

فقرہ ڈبل سواری (انگریزی: Pillion) عام طور پر کراچی میں موٹر سائیکل پر دو افراد کی بیک وقت سواری کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی

موٹر سائیکل کہ بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ غریب اور متوسط طبقے کی سواری ہے[حوالہ درکار] لیکن آئے دن ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے عروس البلادکراچی کے شہریوں کے لیے اس کی افادیت کو شجر ممنوعہ بنادیا جاتا ہے۔[حوالہ درکار] انتظامیہ کی نااہلی کی سزا کراچی کے مظلوم غریب و متوسط طبقے کو دی جاتی ہے۔

پابندی کی وجہ

حکومتی حلقوں کی طرف سے اس پر پابندی کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ڈبل سواری سے دہشت گردوں اور شرپسندوں کو اپنی مذموم کاروائیوں میں مدد ملتی ہے اس لیے اس پر پابندی عائد رہنی چاہیے۔[حوالہ درکار]

پابندی پر اعتراض

عوام الناس کے نزدیک حکومت کا یہ مو‍قف "عزر گناہ بدتر از گناہ" کے مترادف ہے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی بجائے ڈبل سواری پر پابندی لگادینا حکومت کی ذہنی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی صرف کراچی اور حیدرآباد میں کیوں

وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذو الفقار مرزا سے کوئی یہ تو پوچھے کہ ڈبل سواری پر پابندی صرف کراچی اور حیدرآباد میں کیوں ہے۔ اندرون سندھ میں حالات زیادہ خراب ہیں وہاں بھی تو پابندی لگا ئی جائے۔[حوالہ درکار]

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.