چراغ
چراغ، دیا یا دیپک سے مراد تیل جلا کر روشنی حاصل کرنے کا برتن ہے۔ چراغ عام طور پر چکنی مٹی (clay) کا بنا ہوتا ہے جس میں سوتی ڈوری کی مدد سے بتی بنا کر گھی، تیل یا مکھن جلایا جاتا ہے۔ پیتل یا دوسری دھاتوں سے بنے دیے بھی مندروں میں عام پائے جاتے ہیں۔

مٹی کا بنا دیا جس میں تیل جل رہا ہے۔
تبت کا دیا جس میں مکھن جلایا جاتا ہے۔

مندر میں دیئے جلائے جا رہے ہیں۔
غالباً تاریخ کا سب سے مشہور چراغ الہ دین کا چراغ رہا ہے۔ بچوں کی قدیم کہانی کے مطابق اسے رگڑنے سے فرماں بردار جن نکل آتا تھا۔
محاورے
- چراغ تلے اندھیرا
- گھر کا چشم و چراغ
- چراغ پا ہونا یعنی غصہ ہونا
- چراغ سحر یعنی عمر رسیدہ شخص
- چراغ بڑھانا یعنی چراغ بجھانا
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.