پٹواری

پٹواری پاکستان اور بھارت میں استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جس کا استعمال اس افسر یا عہدیدار کے لیے ہوتا ہے جو زمین کے متعلق دستاویزات وغیرہ رکھتا ہو۔ جب زمین کو خریدا یا فروخت کیا جاتا ہے تو پٹواری زمین کے کاغذات میں مالکان کے ناموں اور زمین کے متعلق دیگر معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ عام طور پر پٹواری نظام دیہاتی علاقوں میں ہوتا ہے؛ خاص کر ان علاقوں میں جہاں شرح تعلیم کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ پٹواری کا مقامی آبادی پر اثر و رسوخ بھی ہوتا ہے۔ یہ نظام پاکستان اور بھارت کے کئی علاقوں میں رائج ہے تاہم کچھ صوبوں نے الیکٹرونک طریقے سے زمین کے کاغذات کی رجسٹریشن شروع کی ہے جس میں کمپیوٹرائز طریقے سے زمین کی معلومات منتقل کی جاتی ہے۔

مزید برآں، آج کل لفظ پٹواری پاکستان میں ایک سیاسی جماعت (مسلم لیگ نواز شریف گروپ) کے پیروکاروں کی پہچان بن گیا ہے، جو ایک متنازع معاملہ ہے۔

مزید دیکھیے

  • جاگیردار
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.