پاکستان اکیڈمی آف سائنسز

پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے قیام کا اعلان نومبر 1947ء کو کراچی میں پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس کے موقعے پر ہوا اور اس موقعے پر نامو سائنس دان اور تعلیمی ماہر اِس اکیڈمی کے قيام کے لیے منتخب ہوئے، پر بعد میں لاہور میں منعقدہ پاکستان سائنس کانفرنس کی پانچویں تقريب کے موقعے پر 16 فروری 1953ء پر اس وقت کے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدين نے اس اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 19 فروری 1953ء کو اس اکیڈمی کے عہدیدار منتخب کیے گئے، جن میں پروفیسر ایم۔ افضل حسين (صدر) او ڈاکٹر ایم۔ رضی الدين صدیقی (سیکریٹری) شامل تھے۔[1]

یہ غیر سرکاری اور غیر سیاسی ادارہ ہے۔ اس ادارے کو سرکار کی طرف سے ملک کی ترقی کے لیے سائنسی کوششوں اور ان میں درپیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے اکیڈمی کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس ادارے کے جنرل باڈی کے 17 ممبر ہیں۔[1]

حوالہ جات

  1. انسائيڪلوپيڊيا سنڌيانا، جلد ٽيون. انسائيڪلوپيڊيا سنڌيانا، سنڌي لئنگئيج اٿارٽي، حيدرآباد.
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.