جینیات
جینیات (انگریزی: Genetics) وراثوں (genes) کی ساخت، ان کے افعال اور ان کے رویے کے مطالعے کو کہا جاتا ہے اور یہ حیاتیات کی ایک ذیلی شاخ ہے۔ اس کی تعریف ایک اور انداز میں یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ حیاتیات کی وہ شاخ ہے جس میں وراثوں کا مختلف پہلوؤں سے مطالعہ کیا جاتا ہے یعنی ان کے ذریعہ خواص کی اولاد میں منتقلی (طرزوراثی سے طرزظاہری کی تشکیل)، وراثوں میں ہونے والے طفرہ (mutation)، طفرہ سے ہونے والے امراض اور ان امراض کے معالجے کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ ابتدا میں دو اہم الفاظ کی وضاحت اور ان کے مفہوم کا فرق
- وراثی امراض (Genetic diseases) : یہ وراثوں میں پیدا ہونے والے مختلف نقائص کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض ہیں۔ یہ نقص، قبل از پیدائش یعنی وراثتی (heredity) بھی ہو سکتا ہے اور بعداز پیدائش یعنی حصولی (acquired) بھی۔
- وراثتی امراض (Hereditary diseases) : یہ وراثوں میں پیدا ہونے والے مختلف نقائص کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض ہیں۔ یہ نقص، قبل از پیدائش یعنی وراثتی (heredity) ہوتا ہے اور اسی ليے انکو پیدائشی امراض بھی کہتے ہیں۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.