وراثی معالجہ
وراثی معالجہ یا جین تھراپی طب کا وہ شعبہ ہے کہ جسمیں کسی وراثہ (جین) میں مختلف وجوہات کی وجہ سے پیداہونے والے طفرہ (mutation) کی - ایک وراثی تغیر شدہ (genetically altered) وراثہ کو تبدلی وراثہ کی جگہ داخل کر کے - اصلاح کی جاتی ہے ۔
- سادہ الفاظ میں اس کو یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ
- وراثی معالجہ ایک ایسا جدید طریقہ علاج ہے کہ جسمیں علاج کی غرض سے وراثی مادہ (ڈی این اے) ایک خاص ذریعہ (جس کوسمتیہ ( ویکٹر) کہتے ہیں) کی مدد سے مریض کے جسم میں داخل کر دیا جاتا ہے اور پھر یہ داخل کردہ وراثی مادہ، جسم میں موجود نقص شدہ وراثی مادے (DNA) کو درست کردیتا ہے۔
وراثی معالجے سے علما اور تحقیق کار بہت سی ایسی توقعات وابستہ کر رہے ہیں جو آج تک ممکن نہیں تھیں مثلا موروثی امراض کا کامیاب اور مکمل علاج، اس کے علاوہ وراثی معالجے کی مدد سے بعد از پیدائش وراثوں میں طفرہ کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض مثلا سرطان اور وائرس سے پیدا ہونے والے امراض مثلا ایڈز کے علاج کے سلسلے میں بھی اب تک کے تجربات میں وراثی معالجہ نہایت کامیاب اور پرامید رہا ہے۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.