نعمان حبیب

نعمان حبیب
معلومات شخصیت
پیدائش 23 اگست
پاکستان  
قومیت پاکستانی
دیگر نام نومی
عملی زندگی
پیشہ اداکار، ماڈل
دور فعالیت 2006ء تا حال
IMDB پر صفحہ 

نعمان حبیب ایک پاکستانی اداکار ہے۔

فنی سفر

نعمان نے اپنے فنی سفر کا آغاز سیریل یہ ہے زندگی سے کیا۔ اس سیریل میں انہوں نے بھولا کا کردار نبھایا۔ آپ اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو نچلے میں بھی نظر آئے۔[1] 2013ء میں آپ نے اپنی پہلی فلم میں ہوں شاہد آفریدی کی۔ اس فلم کے لیے اے آر وائی فلم اعزاز کی تقریب میں آپکو بہترین معاون اداکار اور بہترین نووارد اداکار کے لیے نامزد کیا گیا۔[2] 2014ء میں آپ بنٹی آئی لو یو ٹی وی سیریل میں صبا قمر کے ساتھ نظر آئے۔ 2014ء میں آپ ایک بھارتی ٹی وی سیریل "پرواز" میں بھی نظر آئے۔ یہ شو زی ٹی وی پر نشر ہوا۔[3]

فلموگرافی

فلمکردارسال
میں ہوں شاہد آفریدیشاہد2013ء

ٹیلی ویژن

سیریلچینلکردارسال
دل تو پاگل ہےانڈس ٹی ویٹوٹی2006ء
یہ ہے زندگیجیو انٹرٹینمینٹبھولا2008ء
چھوٹی سی کہانیپی ٹی وی ہومصارم2011ء
بنٹی آئی لو یوہم ٹی ویبنٹی2013ء
ڈرامے بازیاںہم ٹی وی2014ء
پرواززی ٹی وی2014ء
نور زندگیجیو انٹرٹینمینٹوسیم2016ء
رفت آپ کی بہویںاے آر وائی ڈیجیٹلارہم2016ء
وفا کا موسم ٹی وی ون گلوبلباضل2017ء
جلتی بارش ٹی وی ون گلوبلالمان2017ء
محبت زندگی ہے ایکسپریس انٹرٹینمینٹ2017ء
بچاری نادیہ اے آر وائی ڈیجیٹل2018ء

نامزدگیاں

سال کام/تخلیق اعزاز نتیجہ
2014ء میں ہوں شاہد آفریدی اے آر وائی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکار نامزد
اے آر وائی فلم اعزاز برائے بہترین نووارد اداکار نامزد

حوالہ جات

  1. "Noman Habib Khan – Biography, Profile, and Pictures"۔ Showbizpak.com۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2016۔
  2. "Main Hoon Shahid Afridi"۔ دی فرائیڈے ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2016۔
  3. "Actor Noman Habib Khan cast in Indian drama depicting life in UAE"۔ Dawn۔ 14 اکتوبر 2014۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2016۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.