نائن الیون

نائن الیون ایک یادگار تاریخ گیارہ ستمبر سال 2001 کو ہونے والے اِک حادثے کے دن کا مخفف ہے یہ حادثہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ایک شہر نیویارک میں دن کے وقت پیش آیا تھا اِس حادثے میں دو سواری جہاز دو بلند ترین عمارتوں (ورلڈ ٹریڈ سینڑ) سے ٹکرا گئے جن کی سو سے زیادہ منزلیں تھیں اِس حادثے کے نتیجے میں یہ عمارتیں مکمل زمین بوس ہو گئیں اور ہزاروں لوگ جان سے گئے یہ واقعہ دہشتگردی سے منسوب ہے اِس میں امریکا سے چار سواری طیارے اغوا کیے گئے جو امریکا میں مختلف اہم مراکز پہ گرائے گئے جن میں ورلڈ ٹریڈ سینڑ کے دونوں ٹاورز مکمل طور پہ تباہ ہو گئے اِس دن کو نائن الیون کے نام سے یاد گیا جاتا ہے اِس واقعہ کا ذمہ دار مکمل طور پر اسامہ بن لادن کو ٹھہرایا جاتا ہے اور کہا جاتاہے کہ وہ افغانستان میں موجود اِک دہشت گردتنظیم القاعدہ کا سربراہ تھا۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.