میر احمد یار خان
میر احمد یار خان بلوچخان آف قلات لورالائی میں پیدا ہوئے۔ تکمیل تعلیم کے بعد 1921ء میں بلوچستان میں گورنر جنرل کے ایجنٹ کے پرسنل اسسٹنٹ مقرر ہوئے۔ 1923ء میں فوجی تربیت حاصل کی اور ژوب ملیشیا میں سکینڈ لیفٹنٹ کے عہدے پر فائز ہوئے۔1928ء میں قلات کے ولی عہد بنے 30 ستمبر کو والد کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئے۔ 1958ء میں بغاوت کے جرم میں گرفتار کر لیے گئے اور کچھ عرصہ لاہور میں نظر بند رہے۔ 3 جنوری کو بلوچستان کے گورنر مقرر ہوئے اور مارشل لا کے نفاذ تک اس عہدے پر فائز رہے۔
پیدائش : 1901ء وفات: 1977ء
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.