مونٹی کارلو ٹیلی ویژن میلہ
مونٹی کارلو ٹیلی ویژن میلہ ( Festival de Télévision de Monte-Carlo) ٹیلی ویژن کی تخلیقات کے مقابلے کا عالمی میلہ ہے۔ جس کی بنیاد 1961ء میں شہزادہ رینیئے سوم نے موناکو کے شہر مونٹی کارلو میں رکھی گئی۔
مونٹی کارلو ٹیلی ویژن میلہ | |
---|---|
طلائی اپسراء کا انعامی مجسمہ | |
ملک | موناکو |
سال اجرا | 1961 |
باضابطہ ویب سائٹ |
www |
تاریخ
مونٹیکارلو ٹیلی ویشن میلہ کا مقصد انسانوں کے درمیان امن و تفہیم کے لیے ٹیلی ویژن کے فنی اظہار کی حوصلہ افزائی کرنا تھی۔ یہ منصوبہ بہت زیادہ مقبول ہوا اور اس میلے کے تحت فنی مقابلے کا فیصلہ کرنے کے لیے بہت سی نامور ہستیاں جیوری کا حصہ بنیں۔ 1988ء میں اس میلے کی اعزازی صدارت شہزادہ البرٹ دوم کو دی گئی۔
میلے میں جیتنے والے پروگراموں کو طلائی اپسرا (گولڈن نیمف) کا مجسمہ انعام کے طور پر دیا جاتا ہے۔
زمرہ جات
گولڈن نیمف درج ذیل زمروں میں اول نمبر پر آنے والے پروگراموں پر دیے جاتے ہیں۔
- ڈراما
- دستاویزی فلمیں اور خبروں کے پروگرام
- عالمی ٹی وی کے ناظرین کا انعام
- خصوصی انعامات
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.