منیر حسین
پاکستان میں اردو کرکٹ کمنٹری کے بانی۔ خود بھی کرکٹ کھلاڑی رہے اور صرف ایک فرسٹ کلاس میچ میں شرکت کی۔ منیرحسین نے سنہ 1969 میں پہلی بار ایک کلب ٹورنامنٹ کے فائنل کی ٹی وی اور ریڈیو پر چند منٹ کے لیے اردو میں کمنٹری کی۔ اس وقت کرکٹ کمنٹری صرف انگریزی میں ہوتی تھی لیکن منیرحسین نے ارباب اختیار کی سوچ تبدیل کرتے ہوئے انہیں اردو میں کمنٹری شروع کرنے پر مجبور کیا اوراپنے منفرد انداز بیان سے اسے بے پناہ مقبول بنا دیا۔ منیر حسین نے کرکٹ کے حوالے سے ’اخبار وطن‘ جاری کیا جس نے کرکٹ سے متعلقہ افراد میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ بعد میں انھوں نے شو بزنس پر بھی میگزین کا اجرا کیا اور ان کے پبلشنگ ہاؤس نے متعدد کتابیں بھی شائع کیں۔ 9 جولائی 2013ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔
پاکستانی پلے بیک گلوکار کے لیے، منیر حسین (گلوکار) ملاحظہ فرمائیں۔
![]() | |||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش |
29 نومبر 1929 امرتسر، برطانوی راج (ابھی بھارت) | ||||||||||||||||||||||||||
وفات |
29 جولائی 2013 83 سال) کراچی، پاکستان | (عمر ||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ سے بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | Right-arm درمیانی تیز | ||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | گیند بازی | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ESPNcricinfo، 26 اگست 2013 |
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.