ممتاز حسن

6 اگست سنہ 1907ء کو پاکستان کے ماہر اقتصاد ممتاز حسن ضلع گوجرانوالہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں تلونڈى موسےخان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ ان کے والد ایک سول جج اور علامہ اقبال کے قریبی دوست اور ہم جماعت تھے۔ ممتاز حسن نے اپنے والد کے تبادلوں کے باعث ابتدائی تعلیم مختلف شہروں میں حاصل کی۔ سنہ 1927ء میں انہوں نے ایف سی کالج لاہور سے بی آے آنرز کا امتحان فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔ انہوں نے ادیب فاضل کے امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی۔ ایل ایل بی کا پہلا سال مکمل کرتے ہی ان کا انتخاب انڈین آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے لیے ہو گیا اور انہوں نے انڈرسیکرٹری کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا۔ سنہ 1946ء میں مسلم لیگ اور کانگریس کی عارضی حکومت کے دوران وزير خزانہ نواب زادہ لیاقت علی خان نے انہیں اپنا پرائیویٹ سیکرٹری مقرر کیا۔ سنہ 1952ء میں وہ بینک دولت پاکستان کے قائم مقام گورنر بنے اور پھر پاکستان کے فائنانس سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے۔ ممتاز حسن کا 28 اکتوبر سنہ 1984ء کو انتقال ہو گیا ۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.