مدرسہ اسلامیہ تھون
مدرسہ اسلامیہ تھون سرائے عالمگیر میں بریلوی مکتب فکر کی سب سے بڑی دینی علوم کی درسگاہ ہے۔ جو تھون( لب نہر ) تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں واقع ہے۔ مدرسہ اسلامیہ گذشتہ بیس سال سے شعبہ درس نظامی شعبہ حفظ اور شعبہ لغت العربیہ کا کورس کروا رہا ہے۔ جامعہ میں طلباءکو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ فن تحریر وتقریرکے کورس بھی کروائے جاتے ہیں۔ جامعہ الدراسات کا الحاق تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے ہے جس کا الحاق نمبر 01381 ہے۔ جامعہ کے مہتمم استاذالعلماء علامہ محمد فاروق نقشبندی بندیالوی ہیں۔[1]
حوالہ جات
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.