قوت القلوب

قوت القلوب اس کا پورا نام قوت القلوب فی معاملۃ المحبوب ووصف طریق المرید الی مقام التوحید ہے
تاریخ تصوف میں سب سے پہلی،لازوال اور مستند کتاب تمام تصوف کی کتابیں اسی سے ماخوذ ہیں جس کے مصنف شیخ ابو طالب مکی ہیں اس سے امام غزالی شاہ ولی اللہ اور دوسرے اہل تصوف نے استفادہ کیا ۔
تصوف کو عمومی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اسلام میں زبردستی داخل کیا گیاجو صحیح نہیں یہ سارے کا سارا کتاب وسنت سے ثابت ہے۔ البتہ اسے فنی حیثیت میں بعد میں تدوین کیا گیا۔ کتاب قوت القلوب انہی اعتراضات کا مدلل جواب ہے۔ اس کتاب میں ہر عنوان پر قرآن و حدیث اقوال صحابہ و تابعین شامل ہیں یہی وہ کتاب ہے جسے پڑھ کر امام غزالی نے مدرسہ نظامیہ بغداد کی صدارت چھوڑکر تصوف کی دنیا میں قدم رکھا تصوف میں بے مثال خدمات کے حامل ہیں۔[1]

حوالہ جات

  1. قوت القلوب،شیخ ابو طالب مکی،تعارف کتاب شیخ غلام علی اینڈ سنز لاہور
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.