قصص الانبیاء

قصص الانبیاء یا انبیا کے قصے (انگریزی: Qisas Al-Anbiya؛ ترکی: Kısas-ı enbiya؛ عربی: قصص الأنبياء) قرآن اور تفسیر قرآن سے اخذ کردہ کہانیوں پر مبنی ایک مجموعہ ہے۔ سب سے مشہور اور مستند قصص الانبیاء کا نسخہ بارہویں صدی (پانچویں صدی ہجری) کے ایرانی مصنف ابو اسحاق ابراہیم بن منصور بن خلف نیشابوری کا سمجھا جاتا ہے۔ دوسرا بڑا مجموعہ تیرہویں صدی (چھٹی صدی ہجری) کے مصنف علی بن حمزہ کسائی کوفی کا ہے۔ اس کے علاوہ قصص الانبیاء کے دیگر اہم نسخوں میں ابو منصور عبد الملک ثعالبی (وفات: 1035ء، 427ھ) کا عرائس المجالس اور ابن کثیر (وفات: 1372ء، 774ھ) کا قصص الانبیاء شامل ہیں۔[1]

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.