قذائفی صاروخ

ایک قذائفی صاروخ (ballistic missile) ایسا صاروخ ہوتا ہے کہ جو ایک یا متعدد رُوُوس الحرب (warheads) کو ہدف تک مارنے کے لیے اپنی اٹھان و پرواز میں زیرمداری قاذف (sub-orbital ballistic) پر چلے اور نشانے پر لگے۔ قذائفی صاروخ کو پھینکنے کے لیے محض پرواز کے ابتدائیییی مراحل میں توانائی لگانا پڑتی ہے اور پھر اس کے بعد یہ قذائفیات اور مداری میکانیکات کے قوانین کے تحت پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف تک چلا جاتا ہے۔ قذائفی کا لفظ اردو زبان میں عربی کے قذف سے آیا ہے اور پھینکنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اردو لغات میں اسی قذف سے دیگر متبادلات بھی پائے جاتے ہیں؛ جیسے قاذف اور قذافی وغیرہ۔

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.