فیٹ مین

فیٹ مین (Fat Man) جاپانی شہر ناگاساکی پر 9 اگست، 1945 کو ریاستہائے متحدہ امریکا کی طرف سے گرائے جانے والے ایٹم بم کا رمزی نام تھا۔ یہ صرف دو استعمال ہونے والے جوہری ہتھیاروں میں سے یہ دوسرا بم تھا۔ جبکہ پہلا لٹل بوائے تھا جو ہیروشیما پر گرایا گیا تھا۔ یہ پہلا پلوٹونیم ساختہ بم تھا اور اس میں صرف 4.6 کلو پلوٹونیم استعمال کیا گیا تھا۔ اس کے دھماکے سے دو کروڑ دس لاکھ کلوگرام بارود جتنی توانائی خارج ہوئی۔ پہلی کھیپ میں اس جیسے 150 تباہی کے سامان بنائے گئے تھے۔ فیٹ مین کوناگاساکی گرانے والا پائلٹ چارلس سوینی تھا۔

فیٹ مین
Fat Man
اصل فیٹ مین کی نقل
قسم جوہری ہتھیار
مقام آغاز ریاستہائے متحدہ امریکہ
تاریخ صنعت
ڈیزائنر لاس آلاموس لیبارٹری
تیار 1945–1949
ساختہ تعداد 120
تفصیلات
وزن 10,300 پونڈ (4,670 کلوگرام)
لمبائی 128 انچ (3.3 میٹر)
قطر 60 انچ (1.5 میٹر)

بھرت پلوٹونیم
بھرت وزن 6.2 کلوگرام (220 oz)
ماحصل دھماکا 21 kt (88 TJ)
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.