فرحت اشتیاق

فرحت اشتیاق پاکستان کی دورِحاضر کی ایک مقبول مصنفہ اور سکرپٹ رایٹر ہیں۔ کراچی میں پیدا ہونے والی مصنفہ نے ابتدائی تعلیم جاپان اور کراچی میں حاصل کی۔ بچپن کا ایک حصہ اٹلی میں بھی گزرا۔ اعلیٰ تعلیم کراچی کی ایک یونیورسٹی سے حاصل کی اور سول اینجینرنگ میں گریجویشن اور جرنلزم میں ماسٹرز کیا۔ خواتین کے رسائل میں ناول لکھنے کا آغاز کیا اور بہت جلد صفِ اول کے مصنفین میں ان کا شمار کیا جانے لگا۔ اس کے بعد ٹیلی وژن کے لیے ڈراما سیریل ہمسفر تحریر کیا جو ہم ٹی وی پہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور پاکستانی دورِحاضر کے ٹیلیوژن کی تاریخ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوا۔ فرحت اشتیاق آج کل مختلف کتابوں کے ساتھ ساتھ ٹی وی کے لیے سکرپٹس پہ کام کر رہی ہیں۔

فرحت اشتیاق
پیدائش جون 23, 1980
کراچی, سندھ
پیشہ مصنف, ناول نگار, سکرین رایٹر
زبان اردو زبان
قومیت پاکستانی
تعلیم مدنی ہندسیات
مادر علمی این ای ڈی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی, کراچی
نمایاں کام ہم سفر (ناول), متاع جاں ہے تو (ناول) اور راہی

کتابیں

٭بن روئے آنسو

٭وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر

٭ہم سفر

٭ متاع جان ہے تو

٭ میرے ہمدم میرے دوست

٭سفر کی شام

٭جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو

٭دیارِدل

ڈرامے

&ہم سفر

&دیارِدل(2015)

&متاعِ جان ہے تو

حوالہ جات

    بیرونی روابط

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.