فتاویٰ تاتارخانیہ

فتاوی تاتار خانیہ فقہ حنفی کی مشہور و معروف کتاب ہے
اس کا اصل نام زاد المسافر، فی الفروع جبکہ معروف نام الفتاوى التتارخانیہ ہے اس کے مصنف عالم بن علاء الحنفی۔ متوفى:786ھ پورا نام علامہ عالم بن علاء الدين الانصاری الاندرينی الہندی حنفی ہے۔[1] مصنف مرحوم فقہ،اصول اور عربی ادبیات کے ماہر وباکمال علما میں سے تھے۔ آپ نے اس فتاویٰ میں المحیط الب رہانی،ذخیرہ،فتاویٰ ظہیریہ کے مسائل جمع کیے ہیں۔ المحیط الب رہانی کے لیے میم کی علامت مقرر کی ہے اور باقی کتابوں کے نام لکھے ہیں۔ یہ کتاب ابواب ہدایہ کی ترتیب کے مطابق مرتب کی گئی ہے۔[2]

حوالہ جات

  1. كشف الظنون عن اسامي الكتب والفنون مؤلف: مصطفى بن عبد الله كاتب جلبي حاجی خليفہ،ناشر: مكتبة المثنى - بغداد
  2. فتاویٰ عالمگیری
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.