غلام قادر اشرفی

غلام قادر اشرفی نامور عالم دین، مبلغ اسلام ،تحریک پاکستان اور تحریک نظام مصطفے ٰ کے سرگرم رکن رہے ہیں۔

ولادت

10 مارچ 1906ء کو فرید کوٹ بھارت میں پیدا ہوئے،والد کا نام میاں باغ علی تھا۔ بچپن میں ہی یتیم ہو گئے۔

تعلیم

1922ء میں میٹرک کیا اور جامعہ نعیمیہ مراد آباد سے سند فراغت حاصل کی، ہندی اور سنسکرت سیکھی،1926ء سے 1928ء تک فیروز پور میں خطیب رہے۔

القاب

عالم ربانی، عارف حقانی،فخر ملت ،اشرف المشائخ ان کے القابات ہیں۔

لالہ موسیٰ آمد

لالہ موسیٰ آئے جہاں یونینسٹوں کا زور تھا یہاں مسلم لوگ کو عوامی سطح پر مقبول جماعت بنایا، 1953ء کی ختم نبوت کی تحریک اور 1974ء کی تحریک ناموس مصطفے ٰ میں بھرپور حصہ لیا قیدو بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔

وفات

2 شوال 1399ھ بمطابق 26 اگست 1979ء کووفات پائی لالہ موسیٰ گجرات میں مدفون ہیں[1]

حوالہ جات

  1. خفتگان خاک گجرات،ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،صفحہ 152،سلیچ پبلیکیشنز گجرات
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.