امام ناطفی
شيخ امام ابو العباس احمد بن محمد الناطفی الحنفی جو امام ناطفی یا علامہ ناطفی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں فقہ حنفی متقدمین ائمہ میں شمار کیے جاتے ہیں۔
ناطفی کی نسبت
ناطف حلوہ کی ایک قسم ہے اس کی تجارت کرتے تھے اسی وجہ سے انہیں ناطفی کی نسبت سے یاد کیا ہے ان کی وفات 446ھ بمطابق 1054ء میں ہوئی۔
تصنیفات
ان کی کتابوں میں
- الاحكام، فی الفقہ الحنفی جو 28 ابواب پر مشتمل ہے
- الروضہ، فی فروع الحنفیہ
- واقعات الناطفی
- اجناس الناطفی(یہ ترتیب کے بغیر ہے)
- ثواب الأعمال
- جمل الأحكام
- فتاوى الناطفی
- الهدایہ فی الفروع[1]
حوالہ جات
- کشف الظنون عن اسامی الکتب والفنون،مؤلف حاجی خليفہ
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.