علاقہ کیز

علاقہ کیز (Kayes) مالی کے آٹھ علاقوں میں سے ایک ہے جس کے شمال میں موریطانیہ واقع ہے، مغرب میں سینیگال، جنوب میں گنی اور مشرق میں مالی کا علاقہ کولیکورو واقع ہے۔ علاقہ کا آبادی 1,506,299 ہے۔ اہم آبادکاروں میں سوننکیز (Soninkés)، خاسونکیز (Khassonkés)، مالنکیز (Malinkés) اور پیول (Peul) ہیں۔

علاقہ میں سے کئی دریا گزرتے ہیں جن میں بوعلے (Baoulé)، بافنگ (Bafing) اور باکوے (Bakoy) مل کر دریائے سینیگال بناتے ہیں۔ دریاوں کے علاوہ دو ندیاں دورو (Doro) اور ماگوئي (Magui) بھی علاقہ میں واقع ہیں۔

علاقہ کے بڑے شہروں میں کیز (Kayes)، نیورو دو ساحل (Nioro du Sahel)، دیعیما (Dièma)، یلیمانے (Yélimané)، سادیعولا (Sadiola)، بافولابے (Bafoulabé)، کینیبیا (Kénébia) اور کیٹا (Kita) شامل ہیں۔

پرکشش مقامات میں نیشنل پارک آف بافنگ (National park of Bafing) اور بکل دو باعولے نیشنل پارک (Boucle du Baoulé National Park) شامل ہیں۔

علاقہ کو درج ذیل 7 سرکلز میں تقسیم کیا گيا ہے۔

  • بافولابے سرکل (Bafoulabe)
  • دیعیما سرکل (Dièma)
  • کیٹا سرکل (Kita)
  • کینیبیا سرکل (Kénébia)
  • کیز سرکل (Kayes)
  • نیورو سرکل (Nioro)
  • یلیمانے سرکل (Yélimané)

مزید دیکھیے

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.