عثمانی ترک زبان

عثمانی ترک زبان یا لسان عثمانی، وہ ترک زبان ہے جو سلطنت عثمانیہ میں انتظامی و ادبی سطح پر بولی و پڑھی لکھی جاتی تھی۔ عثمانی ترک زبان میں عربی اور فارسی کے ہزاروں الفاظ شامل تھے۔ یہ زبان عربی رسم الخط میں ہی لکھی جاتی تھی۔

عثمانی ترک زبان
Ottoman Turkish
لسان عثمانى
lisân-ı Osmânî
علاقہ سلطنت عثمانیہ, جنوب مغربی قفقاز عبوری قومی حکومت
دور 1928 میں ترک زبان میں تبدیل [حوالہ درکار]
ترکی
  • اغوز
    • عثمانی ترک زبان
      Ottoman Turkish
ابتدائی اشکال
قدیم اناتولی ترکی
عثمانی ترک حروف تحجی
زبان رموز
آیزو 639-2 ota
آیزو 639-3 ota
کمال اتاترک اور جدید ترکی حروف

سماجی و عملی طور پر اس کے کم از کم تین لہجے تھے جن میں

فاسخ ترکش: شاعری اور انتظامی معاملات کی زبان

اورتا ترکش: طبقہ امرا اور تجارت کی زبان

کابا ترکش: نچلے طبقوں کی زبان

علاوہ ازیں تاریخی طور پر عثمانی ترک زبان پر تین اہم ادوار گزرے جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

اس کی عثمانلی ترکش (قدیم عثمانی ترک): عثمانی ترک زبان کا یہ دور 16 ویں صدی تک رہا۔ یہ سلجوق اور اناطولیہ کے ترک قبائل کی زبان سے بہت زیادہ میل کھاتی تھی۔

اورتا عثمانلی ترکش (وسطی عثمانی ترک): 16 ویں صدی سے دور تنظیمات تک کی شاعرانہ اور انتظامی زبان رہی۔

ینی عثمانلی ترکش (جدید عثمانی ترک): صحافت اور مغربی ادب کے زیر اثر 1850ء کی دہائی سے 20 ویں صدی تک تخلیق پانے والی زبان۔

جنگ عظیم اول میں شکست کے بعد 1928ء میں سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہو گیا اور جدید ترک جمہوری ریاست ظہور پزیر ہوئی۔ جس میں مصطفٰی کمال اتاترک نے بڑے پیمانے پر ترک زبان میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا اور عربی اور فارسی کے الفاظ کو زبان سے خارج کر کے ترکی زبان کے مختلف لہجوں کے الفاظ شامل کیے۔ علاوہ ازیں عربی رسم الخط کا بھی خاتمہ کر دیاگیا اور اس کی جگہ نیا لاطینی رسم الخط رائج کیا گیا۔

عثمانی ترک زبان عثمانی ترک رسم الخط (الفبا) میں تحریر کی جاتی تھی جو عربی و فارسی سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا۔

اکیلا حتمی وسطی ابتدائی نام ALA-LC نقل حرفی جدید ترک زبان
الفa, âa, e
حمزہˀ', a, e, i, u, ü
بےb, pb
پےpp
تےtt
ثےss
جیمc, çc
چیمçç
حاh
خےh
دالdd
ذالzz
رےrr
زےzz
ژےjj
سینss
شینşş
صادs
ﺿ ضادż, d, z
طےt
ظےz
عینʿ', h
غینġg, ğ
فےff
قافk
کیفk, g, ñk, g, ğ, n
گیف g g, ğ
نیف، صغیر کیفñn
لامll
میمmm
نونnn
واوv, o, ô, ö, u, û, üv, o, ö, u, ü
ہےh, e, ah, e, a
لام الفla
یےy, ı, i, îy, ı, i
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.